ہمارے خلاف کسی ملک میں کیس رجسٹر نہ ہونا ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، حسین نواز

ہمارے خلاف کسی ملک میں کیس رجسٹر نہ ہونا ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، حسین نواز
کیپشن: ہمارے خلاف کسی ملک میں کیس رجسٹر نہ ہونا ہماری بے گناہی کا ثبوت ہے، حسین نواز
سورس: فائل فوٹو

لندن: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کوششوں کے باوجود بھی پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہمارے خلاف کوئی کیس رجسٹر نہ ہونا یہ ہماری بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ برطانیہ کے جج سر انتھونی ایونز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آ سکی اور اب جج کی جانب سے دیئے جانے والے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیر جانبدار فورم پر گئے ہیں اور انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے اور ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق جے آئی ٹی کے اعدادو شمار کو نیب پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

حسین نواز نے کہا براڈ شیٹ نے نیب کے بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر 20 فیصد حصہ وصول کر لیا اور سزا ٹیکس دہندگان کو ملی اور لندن معاہدے کے مطابق اگر حکومت پاکستان بھی کوئی رقم برآمد کرتی تو اس میں سے براڈ شیٹ کو حصہ ملنا تھا۔ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے جبکہ جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں۔ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔