افغان حسینہ نے پاکستانی نوجوان کو جیون ساتھی چن لیا

08:25 PM, 23 Jan, 2021

افغان لڑکی نے پاکستانی نوجوان کو جیون ساتھی چن لیا ۔ 

سوشل میڈیا پر بہاولنگر کے چوبیس سالہ فہیم الرحمان اور 20 سالہ افغان حسینہ اولباش کی دوستی ہوگئی ۔ دوسال تک چٹ چیٹ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گذارنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

افغان لڑکی اولباش بی بی کا تعلق بغلان صوبے کے ازبک خاندان سے ہے جس نے پاکستان کا ویزہ لیا اور بہاولنگر پہنچ گئی ۔اولباش بی بی نے 

نے عصری تعلیم کے طالبعلم 24 سالہ فہیم الرحمان ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ نکاح کرلیا ۔ 

اولباش بی بی نے کہا کہ  ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے پر خوش ہوں اور میں نے اللہ کی ہدایت کے مطابق  نکاح کیا ہے ۔ 

فہیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  اس کی بیوی اولباش پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے، دو خاندانوں میں قائم رشتہ دو اسلامی ممالک میں محبت کے عمل کو مزید فروغ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اولباش قانونی تقاضے پورے ہونے پر پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرے گی۔
 

مزیدخبریں