مودی سرکار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، بھارتی عوام سیخ پا

06:07 PM, 23 Jan, 2021

نئی دہلی: مودی سرکار نے اپنی عوام کیلئے پیڑولیم مصنوعات قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ بھارت میں اس وقت پیڑول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 75.63 روپے فی لیٹر ہو گئی جو 30 جولائی کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ 27 پیسے اضافے سے ممبئی میں 82.40 روپے جبکہ چنئی میں 23 پیسے اضافے کے بعد 80.90 روپے اور کولکتہ میں یہ 26 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

چنئی میں اس کی قیمت میں 22 پیسہ اضافہ ہوا اور پٹرول 88.07 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت نے ممبئی میں پہلی بار 92 روپے اور چنئی میں پہلی بار 88 روپے فی لیٹر کی حد کو عبور کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 85.45 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی اور کولکتہ میں قیمت 24 پیسے اضافے سے بالترتیب 92.04 اور 86.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں