وزیراعلیٰ سندھ نے علی زیدی کیخلاف شکایتی خط وزیراعظم کو لکھ دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے علی زیدی کیخلاف شکایتی خط وزیراعظم کو لکھ دیا

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے  آگئے ہیں ۔ 

 وفاقی وزیر علی زیدی کے وزیراعلیٰ سندھ  سے  نامناسب رویئے  پر سیاسی ہلچل مچ گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے  علی زیدی  کیخلاف شکایتی خط وزیراعظم عمران خان کو لکھ دیاہےانہوں نے کہا ہے کہ   کراچی کوارڈی نیشن کمیٹی میں  علی زیدی انتہائی تکبر اور غرور سے  مخاطب کرتے رہےوہ اس سے قبل بھی نامناسب رویہ اختیار کرچکے ہیں۔


جبکہ علی زیدی نے  وزیراعظم کو خط   میں مراد علی شاہ کی اہلیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی ان کے  بس میں نہ تھا، موصوف گفتگو کے آداب سے بھی مکمل ناواقف اور بے بہرہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے خط پر وفاقی وزیربحری  امور علی زیدی نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط ارسال کردیاہے،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نچلی سطح پر منتقلی کے بارے میں استفسار پر موصوف برہم ہوئےہیں ۔
وزیراعلیٰ 6 ماہ سے ان اداروں کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،انہوں نے رویہ نہ بدلا تو کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کی 
کوششیں ناکام ہوجائیں گی ۔