رانا ثنااللہ نے موجودہ حکومت پر الزمات کی بوچھاڑ کردی

رانا ثنااللہ نے موجودہ حکومت پر الزمات کی بوچھاڑ کردی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ  نے موجودہ حکومت پر الزمات کی بوچھاڑ کردی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی  ملک دشمنوں سے فنڈنگ لے کر  پھلنے پھولنے والی جماعت ہے،اسرائیلی اور انڈین لابی سے پیسہ لے کر  ملک پر خرچ کیاگیا۔جسے  پروپیگنڈے کیلئے استعمال کیا گیا ،الیکشن کمیشن میں یہ خود اعتراف کر چکے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے والی جماعت ہے،فنڈنگ صرف غیر ملکی نہیں بلکہ ملک دشمنوں سےبھی  لی گئی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ  براڈ شیٹ کا مالک بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے،شہزاد اکبر کا کمیشن براڈ شیٹ میں تھا۔پی ٹی آئی نے پراپرٹی ٹائیکون سے بھی کمیشن  لیا، شیخ رشید   نواز شریف سے معافی مانگیں گے۔اعتراف جرم کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ،۔

واضح رہے کہ کہ منشیات برآمدگی  کیس  میں رانا ثنا اللہ پر30جنوری کو  فرد جرم عائد  کی جائے گی۔