مقام مالم جبہ :انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز

10:40 AM, 23 Jan, 2021

مالم جبہ: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز  ہوگیا ۔

فیسٹول میں  ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ، دوسری جانب28ویں  اسکی چیمپئن شپ کی سلالم کیٹیگری میں اولمپیئن  محمد کریم  نے سونے کا تمغہ جیت لیا ۔

سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں 4 خواتین سمیت چوالیس کھلاڑی مدمقابل ہیں ، گلگت سے مایا ناز ماہ گل کبیر بھی ایونٹ میں شامل ہیں ، یخ بستہ موسم میں یوگا سیشن کا منفرد مظاہرہ ، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول بھی ایونٹ کا حصہ ہے ۔ 

دوسری جانب      مالم جبہ میں انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز بھی ہوگیا ہے،جہاں   ملکی اور اور غیر ملکی   کھلاڑی   ان ایکشن ہوئے  ہیں ۔

مقابلوں میں خواتین    نے بھی شرکت کی اورسوات کے یخ بستہ موسم میں یوگا سیشن کا بھی منفرد مظاہرہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے ، اس کے سیاحتی مقام مالم جبہ پر ہر سارل سنوبورڈنگ کپ کے منعقد ہونے کی وجہ سے اس مقام کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ 

مالم جبہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جاتے ہیں برف کی سفید چادر پورے علاقے کو ڈھانپ لیتی ہے ، ایسے میں خیبر پختونخواہ کے موسم سرما میں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے والوں کا رش بڑھ جاتاہے ۔

مالم جبہ سیاحتی مقام پر چئیر لفٹ ، زپ لائن سمیت سکیٹنگ کرنے والوں کی رش دیدنی ہوتا ۔ 

مزیدخبریں