مالم جبہ: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ۔
فیسٹول میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ، دوسری جانب28ویں اسکی چیمپئن شپ کی سلالم کیٹیگری میں اولمپیئن محمد کریم نے سونے کا تمغہ جیت لیا ۔
سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں 4 خواتین سمیت چوالیس کھلاڑی مدمقابل ہیں ، گلگت سے مایا ناز ماہ گل کبیر بھی ایونٹ میں شامل ہیں ، یخ بستہ موسم میں یوگا سیشن کا منفرد مظاہرہ ، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول بھی ایونٹ کا حصہ ہے ۔
دوسری جانب مالم جبہ میں انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز بھی ہوگیا ہے،جہاں ملکی اور اور غیر ملکی کھلاڑی ان ایکشن ہوئے ہیں ۔
مقابلوں میں خواتین نے بھی شرکت کی اورسوات کے یخ بستہ موسم میں یوگا سیشن کا بھی منفرد مظاہرہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ کے سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے ، اس کے سیاحتی مقام مالم جبہ پر ہر سارل سنوبورڈنگ کپ کے منعقد ہونے کی وجہ سے اس مقام کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
مالم جبہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جاتے ہیں برف کی سفید چادر پورے علاقے کو ڈھانپ لیتی ہے ، ایسے میں خیبر پختونخواہ کے موسم سرما میں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے والوں کا رش بڑھ جاتاہے ۔
مالم جبہ سیاحتی مقام پر چئیر لفٹ ، زپ لائن سمیت سکیٹنگ کرنے والوں کی رش دیدنی ہوتا ۔