آرمی چیف سے قائمقام امریکی چارج ڈی افئیرزسے ملاقات

01:03 AM, 23 Jan, 2021

راولپنڈی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ امریکی چارج ڈی افیئرز نے خطے میں تنازعات کے خاتمے میں پاکستان کی کاوش کو سراہا۔امریکی چارج ڈی افیئرز نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

امریکی چارج ڈی افیئرز نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں