اپنی پسند کے جج ہمیشہ سے اپوزیشن کی عادت ہے ،شبلی فراز

 اپنی پسند کے جج ہمیشہ سے اپوزیشن کی عادت،ان کے پاس شرم ہے نہ حیا،شبلی فراز


 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو متنازعہ بنانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پسند کے جج لگانا اپوزیشن کی عدات رہی ہے، ان کو کوئی شرم اور حیا نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپنے گناہوں کا حساب دینے کے بجائے جان بوجھ کر معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں، اس معاملے میں کس کا نام سامنے آئے گا؟ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس ملک میں اہم مسئلہ اپنی جگہ پر رہتا اور دوسری غیر ضروری باتوں پر بحث ہوتی ہے۔ جو ثبوت اور کردار سامنے آئیں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس کا نام سامنے آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر اس معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں، یہ تو ہمیشہ سے ان کی عادت رہی ہے کہ اپنی پسند کے ججز چاہیں۔ اپوزیشن بجائے اس کہ اپنے گناہوں کا جواب دے۔