لاہور:فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ میں کھانا کھانا تو بھول سکتی ہوں مگر ایکسرسائز کرنا نہیں بھولتی، میری فٹنس کا راز صرف ایکسر سائز ہے اور اگر میں کام کے سلسلے میں کسی دوسرے شہر یا ملک میں بھی موجود ہوں تو ایکسرسائز شیڈول کو متاثر نہیں ہونے دیتی ۔
ثنا نے کہا کہ نہ صرف میں خود پابندی سے ایکسر سائز کرتی ہو ںبلکہ میں نے شوبز میں دیگر لڑکیوں کوبھی اس جانب راغب کیا ہے اور اب بہت سی لڑکیاں میری پیروی کرتی ہیں۔
ثنا نے کہا کہ ایکسر سائز سے انسان صرف فٹ ہی نہیں رہتا بلکہ اس کے ذہن پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیںجس سے معمولات زندگی بہترانداز میں گزارنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خواتین سخت ایکسر سائز نہیں کر سکتیں لیکن میںدعوے سے کہہ سکتی ہوںکہ خواتین اس میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔