کراچی میں نادرا کے دفتر سے اٹھارہ سو شناختی کارڈ چوری

 کراچی میں نادرا کے دفتر سے اٹھارہ سو شناختی کارڈ چوری
کیپشن: image by facebook

کراچی :پی ایس 94 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر کراچی میں نادرا کے دفتر سے اٹھارہ سو شناختی کارڈ چوری کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے محمد وجاحت کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے انتخابات قریب آنے پر نامعلوم افراد نے کراچی میں نادرا کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور اٹھارہ سو کے قریب شناختی کارڈ چوری کر لیے ۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے ، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جلد مجرموں کو حراست میں لے لیں گے ، اس سلسلے میں پولیس نے بھی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ