کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں دو اہم کھلاڑیوں ڈیل سٹین اور دی کوک کی واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، دو نئے چہروں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
اس میں ڈیل سٹین اور ڈی کوک شامل ہیں ، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں فاف ڈو پلاسز ، ہاشم آملہ ، ڈی کوک ، ہینڈرک ، ریزہ ہینڈرک ، عمران طاہر ، ایڈن مارکم ، ڈیوڈ ملر ، انڈیلی ، ڈیوائن پیٹروس ، کیگیسو ربادا ، طبریض شمسی ، ڈیل سٹین اور راسی وین ڈر شامل ہیں