ریکوڈیک منصوبہ ،ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستانی حکومت کو چار بلین ڈالر جرمانے کا خدشہ

ریکوڈیک منصوبہ ،ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستانی حکومت کو چار بلین ڈالر جرمانے کا خدشہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ورلڈ بینک ریکوڈیک مائننگ کیس میں پاکستانی حکومت کو چار بلین ڈالر جرمانہ کر سکتا ہے ، انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسمنٹ ڈسپیوٹ میں آسٹریلوی کمپنی نے شکایت درج کرائی تھی کہ پاکستانی حکومت نے بلوچستان میں ریکوڈیک منصوبے کے لیے  ہمارے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا تھا جس سے کمپنی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

کمپنی نے عالمی عدالت انصاف میں موقف اپنایا کہ اب پاکستانی حکومت اس معاہدے سے ختم ہونے پر  کمپنی کو ہونے والے بھاری نقصان کا اذالہ کرے ، کمپنی نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کو مجموعی طور پر گیارہ بلین ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑا ہے ۔

عالمی عدالت نے مجموعی رقم کی طلبی تو نہیں کر ے گی لیکن یہ طے ہے  کہ کم سے کم چار بلین ڈالر کی خطیر رقم پاکستانی حکومت کو ادا کرنی پڑے گی ، عالمی عدالت اس سلسلے میں جلد پاکستانی حکومت کو نوٹس جاری کر سکتی ہے ۔

تاحال ابھی تک تاریخ طے نہیں ہوئی ہے کہ کس تاریخ کو پاکستانی حکومت کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا جس میں واضح طور پر درخواست کی جائے گی کہ آسٹریلوی کمپنی کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔