نسل پرستانہ جملے بازی : سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

05:34 PM, 23 Jan, 2019

جوہانسبرگ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے ون ڈے میچ میں افریقہ کھلاڑی پر جملے کسنے کی غلطی کا اعتراف کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق میچ ریفری رانجن مدوگالے کی کپتان سرفراز احمد سے جوہانسبرگ کے ہوٹل میں ملاقات ہوئی جس میں سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نادانستگی میں اورمیچ کی صورتحال کے باعث فقرہ کس دیا۔انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب کا تاثردرست نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف آئی سی سی کی کارروائی متوقع ہے اور آئی سی سی اگلےچندگھنٹوں میں سرفراز احمد کیخلاف کارروائی کا اعلان کرسکتی ہے۔میچ ریفری نے رپورٹ مزید کارروائی کے لیے آئی سی سی کو بھیج دی۔

خیال رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افریقی کھلاڑی فلیوکیوایو پر مبینہ جملے بازی کی تھی ۔ افریقی کھلاڑی کو بار بار چانس ملنے پر سرفراز احمد نے انہیں کہا " ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھیں ہوئی ہیں ؟کیا پڑھوا کے آیا ہے تو ؟" جس پر آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ہے ۔

مزیدخبریں