مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تاریخ ورثے میں تبدیلی کے حوالے سے اہم خبرآگئی 

02:10 PM, 23 Jan, 2019

مدینہ منورہ :گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا ہے کہ " مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی تاریخ اور اس کے ورثے کاتحفظ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک ہوتارہاہے اور آئندہ بھی سعودی عرب اسی پالیسی پر ہمیشہ ہمیشہ گامزن رہے گا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  میں نہ تو کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور  نہ ہوگی ۔ترمیم اور اصلاح و مرمت  کی ضرورت کے تحت کوئی بھی تبدیلی اس سے مستشنیٰ ہے ۔انہوں نے مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی دیوار ِقبلہ کی اصلاح و مرمت کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے اہم بیان جاری کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے سیکریٹری صالح المرینی اور مدینہ منورہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو چئیر میں فہد البلھشی تھے ۔گورنر نے کہا کہ مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے نقوش تاریخی ہیں اب اس پر 170سالہ نقوش اجاگر ہوگئے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہمسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم  میں آنے والے زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی ۔

مزیدخبریں