ساہیوال واقعے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

02:01 PM, 23 Jan, 2019

اسلام آباد: ساہیوال واقعے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی بلکہ انہیں اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کر دیا گیا جب کہ 2 افسر معطل کیے گئے ہیں اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کر لیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل رات ہی دورہ قطر مکمل کر کے پاکستان پہنچے ہیں۔

مزیدخبریں