امیتابھ بچن انڈین پریمئر لیگ کیلئے ٹیم خریدنے کے خواہشمند

12:59 PM, 23 Jan, 2019

ممبئی: انڈین پریمئر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لئے امیتابھ بچن نے دلچسپی لینا شرع کر دی ہے اور ایسے میں وہ راجھستان رائلز خریدنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

راجستھان رائلز کے کو اونر منوج بادلے نے راجھستان رائلز بیچنے کی ٹھانی ہے جس کو خریدنے میں بچن خاندان دلچسپی لے رہا ہے۔

واضح رہے امیتابھ بچن راجھستان رائلز کے مالک بننے والے پہلے بالی ووڈ سیلبرٹی نہیں ہونگے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا راجھستان رائلز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر رہ چکے ہیں۔

2013 میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

2015 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راج کندرا نے اپنے شیئر فروخت کر کے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

مزیدخبریں