جدہ: سعودی عرب کے مشیر ایوان شاہی رکن سربراہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہاہے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین سے خیر کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے ، ایسے ملازمین اس ملک میں زندگی گزارنے کے اہل نہیں جس کے لیے وہ مفید نہ ہوں ۔
مشیر ایوان شاہی رکن سربراہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا کہ ایسے لوگ اللہ سے ڈریں ، اور ان پر لازم کی جانے والی ڈیوٹی کو سنجیدگی سے ادا کریں ۔ اور وہ اپنی ذات، ملک ، اہلخانہ کے لیے بہترین ثابت ہونے کی کوشش کریں ۔
مشیر ایوان شاہی رکن سربراہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے سعودی چینل ون پر " فتاویٰ " پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کیں ۔
ان سے سعودی شہری نے سوال کیا تھا کہ ڈیوٹی دینے میں کوتاہی کرنے والے ملازم کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟
مشیر ایوان شاہی رکن سربراہ علماء بورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کا کہناتھا کہ انسان کو خدا ترس ہونا چاہیے ۔اللہ طاقت ور مومن کمزور مومن سے زیادہ عزیز ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ایسے نکمے لوگ ملازمت کے حقدار نہیں ہیں ۔