لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب نے آج بریفنگ میں صحافیوں کو ساہیوال واقعے کی تفصیلات بتانے کا اعلان کیا ہے۔راجہ بشارت نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ذیشان کو آپریشن کی وجہ جب کہ انہوں نے آپریشن میں قتل ہونے والے خاندان کو بے قصور قرار دیا تھا۔
راجہ بشارت آج صحافیوں سے ملاقات کریں گے جس میں وہ سانحہ ساہیوال کے تمام پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمے دار سی ٹی ڈی کے افسران کو قرار دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سمیت 5 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جب کہ 5 اہل کاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کا مقدمہ چلے گا۔