نسل پرستانہ جملے ،،، آئی سی سی نے سرفراز کا نوٹس لے لیا

نسل پرستانہ جملے ،،، آئی سی سی نے سرفراز کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فو ٹو بشکریہ ۔۔۔ ٹین سپورٹس آفیشل سکرین گریب

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران سرفراز احمد کے افریقن کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ جملے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ممکنہ طور پر نسل پرستانہ جملے بولنے پر آئی سی سی کی طرف سے سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔سرفراز احمد اگر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مرتکب پائے گئے تو انہیں سز کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔

گرین شرٹس کے کپتان گزشتہ روز جنوبی افریقی کھلاڑی کی طرف سے بہترین بیٹنگ اور ممکنہ شکست کو دیکھ کر زبان پر قابو نہ رکھ سکے ۔جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی اور جس کا آئی سی سی نوٹس لے لیا ۔