دوحہ : قطری حکومت نے ایک لاکھ پٌاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قطر کے دورے کے دوران پاکستانیوں کے روزگار کے لیے قطر سے درخواست کی گئی جو باقاعدہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔درخواست کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قطری حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ جبکہ قطر کو اس موقع پر پاکستان میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔وزیراعظم کے قطری دورے کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔وزیراعظم کے دورے کے دوران امیر قطر اور امیر قطر کے والد سے بھی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔
حکومت پٌاکستان نے قطری قیادت کو ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کی درخواست منظور کر لی ۔قطر نے پاکستانی چاول کی امپورٹ پر پٌابندی بھی اٹھا لی ہے ۔ اور قطر کی جانب سے پاکستان میں دو نئے گیس پاور پلانٹس لگانے کی امید جاگ اٹھی ہے ۔ جبکہ قطری ائیر لائن کی طرح پی آئی اے کی بحالی میں بھی معاونت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 سے پہلے تمام پراجیکٹس کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ورکرز، ملازمین چاہئیے جس کے لیے قطری حکومت دوسرے ممالک سے افرادی قوت پر انحصار کر رہی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ درخواست منظور ی کے بعد بہت جلد پٌاکستانیوں کو قطری ورکر ویزوں کا اجراء شروع ہو جائیگا ۔