اسلام آباد:سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر #ZainabMurderCase ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جہاں لوگوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔
ٹوئیٹر صارف فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو فوری پھانسی دی جائے ۔
----------------------------------------------------------------------------------
اسی طرح محمد سعد ارسلان نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ قاتل کو فوری طور پر پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے ۔
----------------------------------------------------------------------------------
اسی طرح سعیدہ طوبا انور نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ گرفتار قاتل کا باقاعدہ ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد مکمل تفتیش کراتے ہوئے اصل قاتل کی تصدیق کرے گی۔
----------------------------------------------------------------------------------
اسی طرح فیصل شیخ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو فوری طور پر مین چوک پر پھانسی دی جائے ۔
----------------------------------------------------------------------------------
ڈاکٹر عالیہ کریم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر بچیوں اور بچوں کو زیادتی جیسے گھنائونے فعل سے بچانے اور ملزمان کو سبق دینے کیلئے اس قاتل کی سرعام پھانسی ضروری ہو گئی ہے۔
----------------------------------------------------------------------------------