زینب زیادتی کیس کی تالیوں کی گونج میں پریس کانفرنس طمانچہ ہے:خورشید شاہ

11:25 PM, 23 Jan, 2018

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی شاباش اور تالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے ، 250 بچوں اور 12 بچیوں کے اہل خانہ کو مبارکباد کب ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زینب کے قاتل کی گرفتاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کی زیادتی کے قاتل کی گرفتاری پر تالیوں کی گونج پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی دوسری بڑی لیب لاہور میں ہے تو باقی 250 بچوں اور 12 بچیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیوں عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں