لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زینب کا قاتل ملزم عمران مزدوری کرتا ہے ، واقعہ کے دو روز تک غائب رہا ، دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر ابتدائی تفتیش سے بچ نکلا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے زینب قتل کیس کی تحقیقات کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب کا قاتل عمران مزدوری کرتا ہے اور نسل در نسل اس محلے کا رہائشی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ 24 سالہ ملزم نے دیگر بچوں کو گھروں سے دور زیادتی کا نشانہ بنایا ، زینب کی تلاش کے دوران بھی ملزم زینب کے اہلخانہ کے ساتھ رہا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قتل کیس کی تحقیقات کے دوران 20 سے چالیس برس کے لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ، ملزم متاثرہ بچوں کے گھر سے دور رہنے کی وجہ سے پہلے گرفت میں نہیں آ سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران 1150 لوگوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے ، دیگر واقعات میں 100 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔
ملزم نسل در نسل اس محلے کا رہنے والا تھا ، ملزم نے دیگر بچوں کو گھر سے دور نشانہ بنایا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دل میں درد کا بہانہ بنایا۔
ملزم زینب کو والدین سے ملانے سے بہانے لے کر آیا تھا ، ملزم عمران مزدوری کا کام کرتا ہے ، واقعہ کے دو روز تک غائب رہا۔