درندے عمران علی پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائیگا : شہباز شریف

10:30 PM, 23 Jan, 2018


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ زینب قتل کیس ک ملزم درندے عمران علی کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا


لاہور میں زینب کے والدین اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ زینب کے والد اور میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اس درندے کو چوک پر پھانسی لٹکا دیا جائے لیکن ہم سب قانون کے تابع ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کہیں گے کہ اس واقعے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں، یہ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یہ کیس چلے گا اور اس میں بلا تاخیر تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں