درندہ عمران علی پانچ وقت کا نمازی اور دینی محفلوں میں نعت خواں تھا

درندہ عمران علی پانچ وقت کا نمازی اور دینی محفلوں میں نعت خواں تھا


لاہور : زینب قتل کیس کا ملزم علی عمران مذہبی رجحان رکھتا تھا ٗ پانچ وقت کا نمازی تھا اور دینی محفلوں میں نعت خواں تھا اور پورے قصور میں ان گنت محفلوں میں نعت خوانی کر چکا تھا


تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے والے درندے عمران علی کے بارے میں مزید حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ جن کے مطابق وہ اپنا پورا نام عمران علی نقشبندی لکھتا تھا۔ اس کے ذاتی کارڈ کےالفاظ سے اس کے رجحانات کا اندازہ ہوتا ہے جس میں اس نے یہ شعر لکھا ہوا ہے


بچپن سے ہی سرکار کے ٹکڑوں پہ پلا ہوں
میں شاہ مدینہ کے گدائوں کا گدا ہوں

اس کارڈ میں بھی اس نے اپنی کم علمی کا ثبوت دیتے ہوئے شاہ مدینہ کو ’’شاہے مدینہ‘‘ لکھوایا ہے۔ مزید کارڈ میں لکھا ہوا ہے کہ ’’محفل نعت میں نقابت کروانے کیلئے ہم سے فی سبیل اللہ رابطہ کریں اور آپ ہماری نقابت سنیں گے تو انشا اللہ دلی طور پر مطمئن ہوں گے۔ قصور میں اہل علاقہ سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ عمران علی نقشبندی پانچ وقت کا نمازی ٗ روزہ کا پابند تھا۔