لاس ویگاس : مقبول ترین فون ”نوکیا 3310“ کو ایک بار پھر جدید سہولیات کے ساتھ دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوکیا کے پروڈکٹ چیف نے اعلان کیا ہے کہ بارسلونا میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس شو میں کمپنی کی جانب سے ایک زبردست فون متعارف کروایا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جوہو کا اشارہ ”نوکیا 3310“ کی طرف تھا کیونکہ اب کمپنی اس سیٹ کو 4جی سروس اور جدید کیمرے کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔