تفتیش کے دوران 1100 سے زائد ڈی این اے اور جدید طریقہ تفتیش اختیار کیا : شہباز شریف

08:41 PM, 23 Jan, 2018

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بتایا کہ درندے عمران کی گرفتار ی کیلئے 1100 سے زائد ڈی این اے حاصل کئے اور جدید طریقہ تفتیش سے مدد لی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس وہ طریقہ کار بتایا جس کے تحت ملزم عمران تک پہنچنے میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران تقریبا 1100 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ حاصل کئے گئے۔ اور اس سلسلہ میں جدید ترین طریقہ سے جیو فینسنگ کی گئی ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا تفتیش کے دوران فرانزک کے جدید ترین طریقے استعمال کئے گئے ۔ پولی گراف ٹیسٹ کا طریقہ بھی استعمال کیا گیاکو تمام مشکوک افراد پر استعمال کیا گیا اور اسی وجہ سے صرف 14 دن کے مختصر عرصہ میں اس درندے اور بھیڑئیے کو پکڑ لیا گیا۔

مزیدخبریں