زینب کے قاتل کا ڈی این اے 8 بچیوں سے میچ کر گیا

07:34 PM, 23 Jan, 2018

لاہور:زینب کے گرفتار قاتل عمران کا ڈی این اے 8 بچیوں سے میچ کر گیا ، ملزم نے تمام بچیوں کے زیادتیوں کے بعد قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ 8 بچیوں سے میچ کر گیا ہے ، ملزم تین برس سے ایک ہی محلے میں مقیم تھا ، تمام بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلی واردات 2015 میں کی جبکہ 2017 میں چار بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا  ، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے وقت بھی ملزم کو گرفتار کیا تھا لیکن شک کی بنا پر رہا کر دیا۔

رہائی کے بعد ملزم کچھ عرصہ کے لیے روپوش ہو گیا جس کے بعد پولیس نے دوبارہ تفتیش کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں