قصور: زینب کے مبینہ قاتل نے قصور کی اس معصوم کلی کے قتل سے متعلق ایسا دعوی کر دیا کہ سب جان کر سر پکڑ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دعوی کیا ہے کہ وہ کالے علم کا ماہر ہے اس لیے جنات اس کے قبضے میں ہیں جو اسے بچیوں کو پکڑنے اور قتل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس نےزینب سمیت آٹھ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔