جب چاہوں گا دبئی چلا جائوں گا ٗ کون روکے گا : رائو انوار

04:27 PM, 23 Jan, 2018


کراچی :سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے کہا کہ ایف آئی آر ہو جائے پھر دیکھوں گا کیا کرنا ہے، کیا الزام لگاتے ہیں، کیا کیس بناتے ہیں پہلے یہ دیکھنا چاہتا ہوں۔


ایک انٹرویو میں راؤانوار کا کہنا تھا کہ آج ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کہا ہے میں اس کا انتظار کررہا ہوں، آئندہ کی حکمت عملی مقدمہ دیکھ کر بناؤں گا، جس نے غلطی کی ہے اسے پکڑا جانا چاہیے، پولیس مقابلہ میں نے نہیں کیا۔راؤ انوار کا مزید کہنا تھا کہ اول تو دبئی جانے کی کوشش نہیں کی، جانا چاہوں گا تو چلا بھی جاؤں گا کیوں کہ میرے بچے دبئی میں رہتے ہیں ، وہاں جانا میرا حق ہے، دبئی جانا چاہوں تو جاسکتا ہوں، کون روکے گا۔


ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق راؤ انوار گزشتہ رات لگ بھگ ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، انہوں نے رات ایک بج کر دس منٹ پر نجی پرواز ای کے 615 کے زریعے دبئی جانے کی کوشش کی تھی۔

مزیدخبریں