مردان : قصور کی بے قصور زینب کا مبینہ قاتل پکڑا گیا لیکن مردان کی اسماء کا قاتل آزاد گھوم رہا ہے ۔مردان میں علاقہ مشران اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ کی ایک ڈیڈلائن بھی ختم ہوچکی ۔خیبرپختونخوا حکومت اسماء کو کب انصاف دلائے گی ?کب اسماء کا قاتل پکڑا جائے گا ؟
مردان میں اسما کے قتل کے حوالے سے علاقہ مشران اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ ہوا۔جرگہ میں پختون روایت کے خلاف پہلی دفعہ خاتون کو جرگے کا ممبر بنا دیا گیا ۔خاتون رکن خاندان اور جرگہ کے درمیان مرکزی کردار ادا کریگا۔جرگہ میں کیس کے صورتحال اور اب تک کئے گئے پولیس کے تفتیش کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندھے قتل کی تفتیش میں پولیس کی ہر ممکنہ معاونت کرینگے۔
جبکہ دوسری طرف مردان پریس کلب کے سامنے نقیب اللہ محسود اور اسماء قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جمیعت علماء اسلام کے طلباء نے حکومت کو دونوں بے گناہ افراد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کی اپیل کی.مظاہرین نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس کو اسماء کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کی حکم سے ثابت ہو گیا کہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے .