قصور: زینب کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت کے لئے پولیس مقتولہ کے والد کو اپنے ساتھ لے گئی۔
ذرائع کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے قتل میں ملوث عمران نامی شخص کی گرفتار کے بعد ڈی پی او قصور زاہد مروت کی سربراہی میں پولیس زینب کے گھر پہنچی اور بچی کے والد کو اپنے ساتھ لے گئی ۔
زینب کے والد سے ملزم کی شناخت کرائی جائے گی۔یاد رہے کہ پولیس نے زینب کے قتل میں ملوث عمران نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پنجا ب حکومت نے بھی گرفتار کی تصدیق کردی ہے۔