اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کہتے ہیں اقامے کی خفت مٹانے کے لئے نیب کیس میں سزا دلوانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس پرریفرنس بنائے جارہےہیں لیکن ثبوت کوئی نہیں.جب سب کچھ مکمل ہوگیاتوکیس ختم کیوں نہیں کرتے۔جب ریفرنس میں کچھ نہیں ملنا تواس میں کیا تلاش کررہےہیں.سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کوعوام نے قبول نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کےلوگ شیخ رشید جیسے لوگوں کےساتھ کھانے کھاتےہیں.
نیب کی ٹیم چارماہ بعد ایک اورضمنی ریفرنس لے آئی ہے.ایک ہی دفعہ بتادیں، مزید کتنے ریفرنس لانے ہیں.انہوں نے کہا ہمیں بتا دیا جائے کہ جوکھیل کھیلا جارہا ہے، اس کا مقصد کیاہے.میڈیا جانتا ہے کہ کیس میں کوئی جان نہیں ہے.انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے.صحافیوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر سے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے اختلافات ہیں اور کیا نوازلیگ تقسیم ہو رہی ہے؟جس پر نوازشریف نے سب باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ باتیں غلام اسحاق کے دور میں شروع ہوئیں۔ 28 سال میں کچھ نہیں ہوا تو اب ان باتوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاسینیٹ انتخابات وقت پرہونے چاہییں، اورانشاء اللہ ہوں گے.