زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کے خاندان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

02:21 PM, 23 Jan, 2018

قصور:ننھی کلی زینب کے قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کے پورے خاندان کو بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زینب کے ہمسایے کے گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر سے سارا خاندان غائب ہے اور اطلاعات کے مطابق ملزم کے سارے گھروالوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مقتولہ کا ہمسایہ ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ۔

مزیدخبریں