قصور میں ہونے والے دردناک واقعہ کے بعد پولیس نے زینب کے قاتل کوگرفتار کر لیا ہے ۔ نیو نیوز کو یہ اعزاز حاصل ہو ا کہ اس نے سب سے پہلے خبر بریک کی ۔ زینب کے قتل میں ملوث ملزم کا نام عمران ہے جو زینب کا دور کا رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے ۔ ملزم کی تصویر بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 30سے 35 سال ہے جو زینب کے قتل کے بعد قصور میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو دوسرے شہر سے گرفتار کرکے لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 7 سالہ زینب کے قتل کے شبہ میں ملزم عمران کو پہلے بھی حراست میں لیا تھا لیکن پھر اسے چھوڑ دیا گیا تھا، تاہم اب ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔