لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آج لیہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتاح کریں گے جس کیلئے وہ خصوصی طور پر لیہ پنچ گئے ہیں۔ تعمیراتی منصوبوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے، سڑکیں شامل ہیں۔ بہتر مواصلات کے لئے 350 کلو میٹر طویل سڑکوں کی توسیع و مرمت کے ساتھ ساتھ نئی سڑکوں کی تعمیر بھی مکمل لر لی گئی۔ اٹھارہ ہزاری تا فتح پور نئی سڑک تعمیر کی گئی جبکہ گڑھ مہاراجہ تا جھنگ روڈ اور گڑھ مہاراجہ تا امیر کلاسراہ تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی گئی۔ لیہ شہر میں چار بائی پاس سڑکوں کی تعمیر بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔
لیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ازسر نو تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کی گئی جبکہ بچوں کے لئے علاج و نگہداشت کے لئے خصوصی چلڈرن وارڈ اور آئی سی یو بلاک قائم کیا گیا۔ ہسپتال میں جدید کلینکل اور پتھالوجی لیب کی سہولت بھی دی گئی ہے۔پاکستان صحت کارڈ کے ذریعے لیہ میں بھی مستحق افراد کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا۔
اس سے پہلے یہ سہولت پنجاب کے متعدد علاقوں میں موجود ہے جبکہ شعبہ تعلیم میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹیکا سب کیمپس لیہ میں تعمیر کیا گیا ہے جبکہ خواتین کالج چوبارہ اور ڈیجیٹل بہادر لائبریری کیمپلکس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں