'اورنج لائن، سستی روٹی، دانش سکولز، پنجاب روڈ کنسٹرکشن میں بڑے کک بیکس لیے گئے'

 'اورنج لائن، سستی روٹی، دانش سکولز، پنجاب روڈ کنسٹرکشن میں بڑے کک بیکس لیے گئے'

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نیب کی طرف سے کریشن تحقیقات میں نشانہ بنائے جانے کا رونا کیوں رو رہے ہیں۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو شروعات ہے جب نیب تحقیقات کرے گی تو مزید کریشن سامنے آئے گی۔

شہباز شریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو ٹب آف آئس ہے جبکہ پنجاب روڈ کنسٹرکشن اور دانش سکولز میں بڑے بڑے کک بیکس لئے گئے ۔اورنج لائن ٹرین منصوبہ خاص طور پر شہباز شریف کی کرپشن کو مزید سامنے لائے گا کیونکہ اس منصوبے کے معاہدے کو خفیہ رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کر دیا ہے جبکہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک سال تک اپنے خلاف کرپشن کے کیس کا سامنا کیا میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا لیکن مجھ پر بے بنیاد کرپشن کے الزامات لگائے گئے جس کا ایک سال تک میں سپریم کورٹ میں سامنا کرتا رہا۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا نواز شریف اور مریم نواز سزا کے خوف سے سپریم کورٹ اور نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نواز 4 مے فیئر اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں، مریم نواز نے چیزوں کو چھپانے کے لئے جعلی دستاویزات دیں اور جعلسازی کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں