سعودی عرب میں انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں بڑی خبر آگئی

سعودی عرب میں انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں بڑی خبر آگئی

دمام : سعودی عر ب کی معروف موبائل کمپنیوں STCاور Mobily نے انٹرنیٹ کے بعض پیکیج بحال کردیئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے تمام مواصلاتی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنایا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پیکیج میں اصلاحات لائیں۔

مذکورہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ بیانات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں نے 100گیگا بائٹ کا پیکج 100ریال میں کردیا ہے جبکہ 3ماہ والا 300گیگا بائٹ والے پیکیج میں اصلاح کو نظر انداز کردیا۔50فیصد اضافہ کردیا گیا تھا۔ ایس ٹی سی نے اس حوالے سے توجہ دلائی کہ آئندہ 3ماہ والے 300گیگا بائٹ پیکیج کے نرخ 500ریال کے بجائے 400ریال ہونگے۔ اضافے سے قبل مذکورہ پیکیج 330ریال میں مہیا تھا۔

 موبایلی نے اس پیکیج کو نظر انداز کردیا ۔موبایلی ماضی میں یہ پیکیج 300ریال میں جاری کررہی تھی۔ اسکی قیمت بڑھا کر 450ریال کردی گئی تھی۔ موبایلی کا کہناہے کہ جو لوگ 100گیگا بائٹ والا پیکج 100ریال میں خرید رہے ہیں 3ماہ تک اس میں توسیع کراسکیں گے۔