نئی دہلی:بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 2008 ءمیں بم دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ شخص عبدالسبحان قریشی”اسامہ بن لادن“کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبدالسبحان قریشی کو بھارت میں اسامہ بن لادن بھی کہا جاتا رہا ہے جو بھارتی مجاہدین نامی تنظیم کو مرکزی بم ساز بھی رہ چکا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق قریشی سکول کے زمانہ میں ایک خاموش طبیعت اور ذہین طالب علم تھا جس کے انتہاپسند بننے کا سفر 2001 ءمیں شروع ہوا تھا۔
دہلی پولیس کے افسر کے نے بتایا کہ مجاہدین گروپ نے 2007ءاور 2008ءمیں جے پور ، احمد آباد ، دہلی اور شمالی ریاست اتر پردیش میں برقی میلوں کے ذریعے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور بھارتی حکومت نے قریشی کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق قریشی گزشتہ دس سال سے فرار تھا اور وہ نیپال میں ایک خفیہ ٹھکانے میں رہ رہا تھا جبکہ وہ نیپال کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا تھا۔