بالی ووڈ خانز کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار

10:05 AM, 23 Jan, 2018

نئی بالی ووڈ اسٹارزعامر خان،سلمان خان اورشاہ رخ خان نے بھارت کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیر اعظم کو نظرانداز کر دیا۔ مظلوم فلسطینیوں کے قتل اور جنگی جرائم میں ملوث وزیراعظم سے ملنے سے صاف انکارکر دیا۔

بالی ووڈ کے تینوں خانز کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بائیکاٹ پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے عامر سلمان اور شاہ رخ کو اصلی ہیرو قرار دے دیا۔

ادھر امیتابھ بچن کی نیتن ہاہو کے ساتھ لی گئی سیلفی کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔ مسلمان ہدایت کار امتیاز علی اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو فریم سے نکالنے پر بگ بی کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور بالی ووڈ شہنشاہ کے اس رویے کو متعصبابہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں