لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

09:55 AM, 23 Jan, 2018

نیو یارک: اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازع سرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے 60 ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 60 ہزار بندوقیں خریدے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں