پاکستان طالبان لیڈرز کو گرفتار کرے یا ملک سے بے دخل کرے، وائٹ ہاوس

09:36 AM, 23 Jan, 2018

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی میڈیا سیکریٹری سارا سینڈرز نے کابل میں ہونے والے ہوٹل حملے کی مذمت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان لیڈرز کو فوری طور پر یا تو گرفتار کرے یا ان گروپس کو اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ بھی پاکستان پر زور دے چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ امریکا سمجھتا ہے پاکستانی سرزمین دہشت گرد گروپوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد پر زور دیا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف قابل ذکر کارروائی کی جائے اور اس کارروائی کے ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں