نیب ریفرنسز، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

08:53 AM, 23 Jan, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر پیش ہو گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز فیملی کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ آج استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

العزیزیہ ریفرنس کی آج 25 ویں، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 22 ویں اور لندن فلیٹس ریفرنس کی 21 ویں سماعت ہو گی۔ احتساب عدالت نے آج آفاق احمد، عذیر ریحان اور غلام مصفطی کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف بھی ان کی غیر موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں