لاہور:پاکستان سپر لیگ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں انگلینڈ کے رے النگورتھ اور سری لنکا کے نیمور مارٹینز امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
انگلینڈ کے رے النگورتھ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں جبکہ رینمورمارٹینزبھی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے امپائر ہیں۔دونوں امپائر پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کے حوالے سے کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے فرائض کون سرانجام دے گا ؟ اہم اعلان ہو گیا
11:46 PM, 23 Jan, 2017