محمد آصف دنیا کے خطرناک ترین باؤلر ہیں، کیون پیٹرسن

11:41 PM, 23 Jan, 2017

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف جیسا کوئی باؤلر نہیں دیکھا۔ جسے کھیلتے ہوئے بڑے بڑے کھلاڑی ڈرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کیا۔جی ہاں!  کیون پیٹرسن نے محمد آصف کو دنیا کا  سب سے خطرناک باؤلر قرار دے دیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ بہت سے بولروں کا سامنا کیا ہے، جتنے بھی بالرز کو کھیلا ان میں آصف سب سے زیادہ چالاک اور دونوں طرف سوئنگ کرنے والے سب سے خطرناک بالر ہیں.104 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ اب تک جس مشکل ترتین باؤلر کا سامنا کیا وہ محمد آصف ہیں اور وہ بیٹسمین کو ایسا محسوس کرنے پر مجبور کرتے تھے جیسے گیند وکٹ پر پڑنے کے بعد مختلف سمتوں میں جانے والی ہے۔

مزیدخبریں