ممبئی:بالی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین ڈانسر شاہدکپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ہے اداکارہ دپیکا پڈوکون۔
گزشتہ کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ایشان اپنی پہلی فلم ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ کریں گے لیکن اب اطلاعات ہیں کہ وہ فلمساز مجید ماجدی کی فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ممبئی مرر کے مطابق ایشان نے کام شروع کردیا ہے فلم کے پروڈیوسر شران منتری کا کہنا ہے کہ ایشان بہت ہی عمدہ اداکار ہیں،انہوں نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کہانی ممبئی اور جے پور کے گرد گھومتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشان کے بارے میں فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہان نے مجید ماجدی سے کہا تھاکہ یہ لڑکا اس کردار کے لیے پرفیکٹ ہے۔
اس بات کے بہت زیادہ چانسز ہیں کہ ایشان کے مدمقابل دپیکا فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ،واضح رہے کہ دپیکا سنجے لیلیٰ بھنسالی کی زیر ہدایت بننے والی فلم پدماوتی میں شاہد کپور کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں۔