ڈیوڈ وارنر نے ایلن بارڈر ایوارڈ دوسری مرتبہ اپنے نام کر لیا

09:54 PM, 23 Jan, 2017

سڈنی : آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اہم ےترین اعزاز اپنے نا م کیا وہ دوسری مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ حاصل کرنے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں اور اس طرح وہ رکی پونٹنگ ، شین واٹسن اور مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ 30 سالہ ڈیوڈ وارنر کو سال کے بہترین آسٹریلوی کھلاڑی کے ایوارڈ کے علاوہ آسٹریلیا کی ایک روزہ کرکٹ کے سال کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر نے سال 2016 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام طرز میں 2 ہزار 420 رنز بنائے اور لگاتاردوسری مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ حاصل کیا. ایلن بارڈر ایوارڈ کے لیے وارنر کا مقابلہ اپنے کپتان اسٹیواسمتھ سے تھا جنھیں 248 ووٹ ملے تھے تاہم وارنر 269ووٹ کے ساتھ ان سے یہ ایوارڈ  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر ا نھوں نے سابق کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کا بھی شکریہ کیونکہ آپ نے جوکچھ ماضی میں کیا ہے اس کے بغیر ہم اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں