ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون ہالی ووڈ اداکا ریان گاسلنگ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ دپیکا نے حال ہی ہالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے۔فلم میں دپیکا نے ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا ہے۔دیپیکا پدوکون اب ریان گاسلنگ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔دیپیکا نے فلم ”لا لا لینڈ“میں ریان کے کام کو کافی پسند کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گاسلنگ ان کی من پسند فہرست میں شامل ہیں۔دیپیکا نے کہا کہ ان کی جتنی بھی فلمیں ہیں اس میں اداکاری،نغمے سبھی بہت اچھے تھے۔یہ ان کلاسیکل محبت کی کہانیوں میں سے ہے جس میں مناظر کو بہت ہی بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔