مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پرویز رسول بھارتی ٹیم میں شامل

09:12 PM, 23 Jan, 2017

ممبئی: انگلینڈ  کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھارت نے  مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پرویز رسول کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔بھارت نے انگلینڈ کے خلاف  تین میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کو روینڈرا جدیجا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں پیدا ہونے والے پرویز رسول ڈومیسٹک کرکٹ میں جموں اینڈ کشمیرٹیم کی قیادت کرتے ہیں اور ہندوستانی اے ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔ یاد رہے کہ پرویز رسول اس سے پہلے بنگلہ دیش کی خلاف  ایک روزہ کیرئیر کا آغاز کر چکے ہیں لیکن چونکہ یہ کھلاڑی بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے انہیں اب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پرویز نے اپنے ابتدائی میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بیٹنگ میں ان کا نمبر نہیں آیا تھا۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹٰی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات کو کانپور میں ہوگا۔ویرات کوہلی کی قیادت میں ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

ویرات کوہلی (کپتان)، مہندراسنگھ دھونی، لوکیش راہل، مندیپ سنگھ، یوراج سنگھ، سریش رائنا، ریشابھ پینٹ، ہرڈیک پانڈیا، امیت مشرا، پرویز رسول، یوزویندرا چاہل، منیش پانڈے، جسپریت بمرا، بھونیشور کمار، اشیش نہرا

مزیدخبریں